: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،18مئی(ایجنسی)بالی ووڈ اداکار رشی کپور اپنے بیان کو لے کر ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آ گئے ہیں. اس بار انہوں نے جگہوں اور پراپرٹیز کے نام گاندھی یا نہرو سے رکھے جانے کو لے کر گاندھی خاندان پر نشانہ لگایا ہے. دراصل ملک میں کئی پراپرٹیز پر گاندھی کا نام ہونے سے رشی کپور خفا ہیں جسے لے کر انہوں نے
اپنی رائے ظاہر کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے اہم جگہوں یا حصوں کے نام ویسے لوگوں کے نام پر ہونے چاہئے جنہوں نے ہمارے ملک کے لئے کچھ کردار ادا کیا ہو. کپور نے کہا کہ مشہور مقامات کا نام بدل کر ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والوں کے نام پر رکھا جانا چاہئے. اداکار نے ٹویٹ کیا، 'کانگریس کی طرف سے پراپرٹیز کے گاندھی خاندان کے نام پر رکھے گئے ناموں کو بدلہ جائے.